ناظم حکمت (15 جنوری 1902 - 3 جون 1963)، ایک ترک-پولش شاعر، ڈرامہ نگار، ناول نگار، اسکرپٹ رائٹر، ہدایت کار اور یادداشت نگار تھے۔ انہیں "اپنے بیانات کے گیت بہاؤ" کی بنا پر بہت پزیرائی ملی۔ "رومانٹک کمیونسٹ" اور "رومانٹک انقلابی" کے طور پر ان کو یاد کیا جاتا ہے، انہیں اپنے سیاسی عقائد کی وجہ سے بار بار گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے اپنی جوانی کا بیشتر حصہ جیل یا جلاوطنی میں گزارا۔ ان کی شاعری کا پچاس سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔